ایران میں خوفناک زلزلہ، ہلاکتیں
ایران میڈیا کے حوالےسے بتایا ہے کہ زلزلہ شمالی ایران کے صوبہ مزنداران کے شہر دماوند میں آیا۔ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات گئے محسوس کیے گئے جس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جھٹکوں کے باعث لوگوں نے رات کا باقی حصہ گھروں سے باہر خوف میں گزارا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک اکیس سالہ لڑکی اور ایک ساٹھ سالہ بزرگ شامل ہیں۔
0 Comments