بلوچستان میں پاک فوج پر بڑا حملہ، ایک افسر سمیت 6 جوان شہید

بلوچستان میں پاک فوج پر بڑا حملہ، ایک افسر سمیت 

   6 جوان شہید


بلوچستان میں پاک فوج پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک افسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت دیسی ساختہ آئی ای ڈی سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت سے واپس آرہی تھی۔
پاک فوج کے یہ جوان پاک ایران بارڈر پر مکران میں دہشتگردوں کے ممکنہ روٹس کا جائزہ لینے گئے تھے۔ ان پر حملہ پاک ایران بارڈر سے 14 کلومیٹر دور بلیدا کے علاقے میں کیا گیا جس میں ایک افسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کےلانس نائیک خضر حیات، مردان کےسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں

Post a Comment

0 Comments