شمالی وزیرستان: پاک فوج کا آپریشن، 9دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید ، 5زخمی

شمالی وزیرستان: پاک فوج کا آپریشن دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید. 5زخمی




شمالی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بھی برآمد کر لی گئی۔ آئیایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں خیسورا اور دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر یہ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ دو سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والے 29 سالہ لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق مظفرآباد سے تھا جن کے پسماندگان میں بیوہ‘ 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے جبکہ 33 سالہ شہید سپاہی سکم داد کا تعلق ایبٹ آباد کے ایک گاؤں تاجوال سے تھا اور انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں

Post a Comment

0 Comments