لاہور: میو اسپتال میں انتقال کرنے والے 3 افراد میں کورونا کی تصدیق

 لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرنے والے 3 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

  • اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق تینوں مریض 18 اور 19 اپریل کو انتقال کرگئے تھے۔
    انہوں نے بتایا کہ ان انتقال کرنے والے مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے۔چیف ایگزیکٹو میو اسپتال کے مطابق ان نمونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے,
    ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ میو اسپتال لاہور میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments