بارش : آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین جاں بحق. 7 افراد زخمی

دولت نگرمیں گندم کی کٹائی کرنے والے خاندان پر اچانک بجلی گری ،عاصمہ اورفریدہ موقع پر چل بسیں اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہیلتھ سینٹر کا نظام درہم برہم، 2 ٹرانسفارمر تباہ


آسمانی بجلی گرنے سے دوخواتین جاں بحق اور 7 افرادزخمی ہوگئے ۔ نواحی گاؤں دولت نگرمیں ایک فیملی گندم کی کٹائی کررہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی گرگئی جس سے 35 سالہ عاصمہ بی بی اور 14 سالہ فریدہ جاں بحق ہوگئیں ، زخمی ہونیوالے توقیر، تنویر ، تنصر، ہاجرہ، ماریہ، کوثراور مصباح کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ادھر اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہیلتھ سینٹر کا نظام درہم برہم ہوگیا ،واپڈا کے دو ٹرانسفارمر جل کر خاکستر ہو گئے جس کے باعث گردو نواح کے علاقے میں بجلی بند ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،علاوہ ازیں اوگی ،دربند ،کروڑی ،شیرگڑھ ،دلبوڑی ،تورغر میں سموار کے روز سے شدید بارش سے سردیاں ایک بار پھر لوٹ کر آ ئیں ، طغیانی سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا تاہم راولپنڈی ،اسلام آباد ،بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Post a Comment

0 Comments